مری کا بائیکاٹ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ہمیں بطور پاکستانی مری کا بائیکاٹ کرنا چاہئے کیونکہ یہی مری ہمارے پاکستان کی بدنامی کا باعث بنے گا!
جب کوئی غیر ملکی سیاح پاکستان آتا ہے وہ جس بھی علاقے میں جائے وہی علاقہ اسکے لئے پاکستان کی حیثئیت رکھتا ہے، اس علاقے کے لوگوں کا رویہ اسکے لئے ملک کا روئیہ ہوتا ہے، تو مری والوں کا حشر تو ہم نے اپنی آنکھوں کے سامنے دیکھ لیا کہ ان میں کتنی انسانیت ہے کیا یہی پہچان پاکستان کی آپ پوری دنیا میں دیکھنا چاہتے ہیں اگر نہیں تو آئے آج سے مری کا بائیکاٹ کرتے ہیں، انکو اتنا ترساتے ہیں جتنا انہوں نے لوگوں کو ترسایا ہے، یہ ایک رات فی کمرہ 50 ہزار مانگنے والے جب 500 کے لئے ترسیں گے تو انکے ہوش ٹھکانیں آجائیں گے، نہ پھر انسانیت سڑکوں پہ زلیل ہوگی اور نہ ہمارے ملک کی بدنامی ،اللہ کی قسم سوات گلگت بلتستان اس مری سے ہزار گناہ خوبصورت ہے ،وہاں کے لوگ مری والوں سے ہزار درجہ بہتر ،تو پھر کیا رکھا ہے مری میں ،اسے ایک ماضی بناو بائیکاٹ کرو اور ملک کو بدنام ہونے سے بچاو اس مشن کو ہم جتنا زیادہ پھیلاسکے یہ ہماری حب لوطنی ہوگی۔ آئیں عہد کرتے ہیں مری نہیں گلگت بلتستان چلتے ہیں سوات چلتے ہیں۔
طارق شاہ



